10 اکتوبر 2012 - 20:30

اپر اورکزئی ایجنسی میں جاسوس طیارے کے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، 12 افراد زخمی ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان اور اپراورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقے بلند خیل میں 4 میزائل فائر کئے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے، حملے میں 3 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ مولوی شاکر اللہ کے ٹھکانے پر کیا گیا جس کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے بتایا جاتا ہے۔

.....

/169